برطانیہ کاغزہ مجوزہ معاہدہ کوحقیقی بنانے کیلئے تمام فریقین پراکٹھے ہونے پرزور
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
برطانیہ کاغزہ مجوزہ معاہدہ کوحقیقی بنانے کیلئے تمام فریقین پراکٹھے ہونے پرزور،برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے جاری بیان میں کہاہے تمام فریق اکٹھے ہوں اورامریکہ سے ملکرمعاہدہ کوحقیقی بنانے کیلئے کام کریں ، حماس کوبھی اس منصوبے سے اتفاق کرناچاہیے-
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایس ایچ او برطرفی کیس، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
سپریم کورٹ میں راولپنڈی کے تھانہ ڈھڈیال کے سابق ایس ایچ او یاسر محمد کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔
وکیل عمیر بلوچ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطیوں کی وجہ سے ان کے موکل کو بے قصور برطرف کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر تھانہ نیو ٹاؤن کا ایس ایچ او معطل، محرر چارج شیٹ
وکیل نے مزید کہا کہ یاسر محمد ابھی جوان ہے اور اس کی پوری زندگی باقی ہے، اور نہ کوئی شکایت ہے نہ ہی کسی نے خلاف گواہی دی۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا ہے اور کسی عام شہری کو بلاوجہ تھانہ بند کرنا زیادتی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہماری بادشاہت نہیں کہ جو چاہے کریں، ہمیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے اور ساری گواہیاں آپ کے خلاف ہیں، مگر ہم حقائق کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
سابق ایس ایچ او یاسر محمد کو 2 خواتین سمیت 4 شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر برطرف کیا گیا تھا۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس ایچ او برطرفی جسٹس عقیل عباسی سابق ایس ایچ او یاسر محمد سپریم کورٹ