دوسر وں کو جوتے مارنے پر اکسانے والے آج ایک دوسرے کو مارررہے ہیں: پنجاب کاپانی ‘ ہمارا پیشہ ‘ نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف : مریم نواز : فیصل آباد میں الیکڑعبس کا افتتاح ‘ بڑے اعلانات
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
فیصل آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے‘ نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح‘ الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم نواز چھوڑے گی نہیں۔ سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہوں تو لوگوں کو کیا تکلیف ہے؟۔ پنجاب کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، دوسرے بھی مہربانی فرما کر مداخلت نہ کریں۔ میرے پنجاب کا پانی اور ہمارا پیسہ ہے، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف؟۔ انڈیا نے نہریں نکال کر اپنے صحراؤں کو سیراب کیا ہے۔ لوگوں کو تکلیف ہے کہ شہباز شریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے۔ پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی اٹھا کر کھڑا رہے گا۔ ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے ایک جیسا شیئر ملتا ہے، آپ کیوں نہیں عوام پر لگاتے؟۔ پنجاب اپنے حصے کے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا تو دوسروں کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔ پنجاب نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں یہ کرے اور یہ نہ کرے۔ دوسروں کو ملے تو پنجاب خوش ہوتا ہے کیونکہ ہم پہلے پاکستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنا وقت گالی گلوچ اور پگڑیا ں اچھالنے پر لگاتے جبکہ ہم عوام کی خدمت پر لگاتے ہیں۔ کے پی کے کا جلسہ ان کیلئے عبرت کا مقام بن کر رہ گیا ہے۔ دوسروں پر سیاہی اور جوتا مارنے کی ترغیب دیتے تھے آج ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟۔ دوسروں کو جوتے مارنے پراکسانے والے آج ایک دوسرے کو جوتے مار رہے ہیں۔ تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں دیکھا، ایک ہی سیاسی جماعت کے لوگ ایک دوسرے کو گالیاں اور بوتلیں مار رہے ہوں۔ مسلم لیگ (ن) مشکل سے گزری تو سب ملکر سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ جب ان پر برا وقت آیا تو تتر بتر ہوگئے۔ عوام کا وقت بدتمیزی اور گالی گلوچ پر خرچ کیا تو یہی انجام ہونا تھا۔ مسجد نبویؐ شریف میں شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ اللہ تعالیٰ نے محمد شہباز شریف کو حرمین شریفین کا محافظ بنا دیا۔ محمد شہباز شریف کا جہاز سعودی حدود میں داخل ہوا تو فائٹر جیٹ نے سلامی دی۔ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں، ان کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں سے قدرت انتقام لے رہی ہے۔ ہماری توجہ صرف عوام کی خدمت پر مرکوز ہے۔ بی آئی ایس پی 10 ہزار دیتی اور ہم نے لوگوں کو 10 لاکھ دینے ہیں۔ پنجاب نے سیلاب میں اپنے لوگوں کا ہی نہیں بلکہ ان کا ذریعہ معاش بننے والے جانوروں کا بھی خیال رکھا۔ فیصل آباد والو! بھروسہ رکھنا، فیصل آباد کو لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ اور خوبصورت شہر بنائیں گے۔ فیصل آباد والو! آپ نے اب خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے۔ فیصل آباد میں لاہور اور راولپنڈی سے بھی جدید اور بہتر میٹرو بس سروس لائیں گے۔ پاکستانی کی تاریخ میں جب بھی ترقی آئی اور عوامی خدمت کے منصوبے شروع کیے مسلم لیگ (ن) نے کیے۔ مریم نواز اپنے پراجیکٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالتی بلکہ خود بوجھ اٹھاتی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی بسوں پر سینکڑوں روپے دے کر سفر کرنے کی بجائے اب 20 روپے میں ایئر کنڈیشنڈ بس پر آرام دہ سفرکریں۔ فیصل آباد میں پہلی باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ آنے پر شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ رانا ثناء اللہ کو سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مخالفین کو کہتی ہوں کہ مجھ پر بات کریں تو جواب نہیں دوں گی لیکن اگر پنجاب پر بات ہوگی تو چپ نہیں رہوں گی۔ ہم کام کریں گے تو تصویریں بھی آئیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے پنجاب کے عوام کی ذمہ داری مجھے دی ہے۔ پنجاب پر بات کریں گے توگھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔ فیصل آباد خاص طور پر زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے جو عزت و احترام دیا اسے کبھی نہیں بھولوں گی۔ قبل ازیں مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں پہلی جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ ننھی بچیوں نے رنگا رنگ علاقائی لباس اور بچوں نے پگڑیاں پہن کر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ الیکٹروبس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زرعی یونیورسٹی سے گزرتے ہوئے راستے میں ہزاروں طلبہ امڈ آئے۔ ’’مریم نواز شریف…… روشن پاکستان کی ضمانت، کل کی بنیاد، فخر وطن، ترقی کی پہچان، نوجوانوں کی آواز‘‘ طلبا اور طالبات بینر اٹھا کر پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ یونیورسٹی کی طالبات اور طلبا نے محمد نواز شریف، محترمہ کلثوم نواز اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بس کے دروازے میں آکر بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ ’’آپ کو دیکھا تو رہ نہ سکی‘‘۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبا سے مکالمہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پورٹریٹ خود وصول کئے۔ بچے اور بچیاں گرین بس میں سوار ہوکر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں۔ مریم نوازکی آمد پر فیصل آباد کی سڑکوں پر عوام کا تاریخی مجمع لگ گیا۔ الیکٹروبس سروس کے آغاز پر بچے اور خواتین بے حد خوش ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے پورٹریٹ پیش کرنے والی سپیشل بچی کو پیار کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو شاباش دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف فیصل ا باد میں کو کیا تکلیف شہباز شریف شریف نے
پڑھیں:
پنجاب میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح
لاہور : وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے رائیونڈ میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح کر دیا جبکہ الیکٹرک رکشہ کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ بھی کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کا الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر فوکس ہے، صوبے کی ای وی پالیسی جلد آ رہی ہے جبکہ انوائرمنٹ کریڈٹ پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین سے ایک ہزار الیکٹرک بسیں منگوائی گئی ہیں، کوشش ہے الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں لگے. الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور انسداد اسموگ میں مدد ملے گی۔’مریم نواز نے سیالکوٹ میں 1400 ایکڑ بنجر اراضی پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلیے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں۔ بزنس فیسلی ٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بند کروا دیا جبکہ پراپرٹی مافیا کا خاتمہ کر دیا، انڈسٹریل اسٹیٹس میں پالیسی کے تحت صنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے پلاٹ کینسل کیے جا رہے ہیں، بھاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار 7 فیکٹریاں لگنے جا رہی ہیں. قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 6 نئے کارخانے لگنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 3 بار چین کا دورہ کیا جہاں متعدد بڑے سرمایہ کار گروپوں سے سود مند ملاقاتیں ہوئیں، زرعی زمینوں کی حفاظت سب کی زمہ داری ہے کوشش ہے نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنجر زمینوں پر ہی بنیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے 6 اسپتال بنانے کے دعوے کیے لیکن ایک بھی نہ بنا سکی جبکہ موجودہ حکومت 2 سال کی مدت میں 2 اسپتال مکمل کر چکی ہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کیلیے تاریخ ساز اقدامات کیے۔