data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-11-15
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر شہر کی سڑکوں پرآوارہ مویشیوں کا قبضہ،بلدیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے آوارہ مویشیوں کو سڑک پر مٹر گشت سے روکنے میں ناکام ، سکھر شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں کی بھرمار دکھائی دیتی ہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں نے سڑکوں پر قبضہ کرلیا ہے اور آوارہ مویشی سڑکوں پر مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ آوارہ مویشی سڑکوں پر گوبر کرتے اور سڑکوں کو گندا کرتے ہیں۔ اس صورتحال پر شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آوارہ مویشیوں کا سڑک پر گشت کرنا اور غلاظت پھینکنے کی شکایات میونسپل کارپوریشن کو کر چکے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کا عملہ مویشیوں کی سڑکوں پر آوارگی ختم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے آوارہ مویشی مسلسل سڑکوں پر چلتے پھرتے اور خصوصاً سرکاری طور پر کروڑوں روپے مالیت کی لگی ہوئی گرین بیلٹ کو کھاتے اور وہاں بیٹھ کر آرام کرتے ہیں جبکہ مویشیوں کا پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ حادثہ ہونا بھی معمول کا حصہ بن چکا ہے اور متعدد جانور بھی زخمی جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا چکا ہے۔ شہری و سماجی حلقوں نے بالا حکام و دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا وارہ مویشیوں مویشیوں کا سڑکوں پر

پڑھیں:

اسرائیلی دھمکیوں کے بعد صمود فلوٹیلا خطرے میں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ (صباح نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہوا ہے اور جو گذشتہ 18 برس سے جاری صہیونی محاصرے کے خلاف ایک فیصلہ کن اقدام ہے ۔قابض اسرائیل کی طرف سے کھلے عام فوجی حملے اور سمندری سطح پر اس کارواں کو روکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،صمود فلوٹیلا خطرے میں ہے ، تحفظ فراہم کیا جائے ۔یہ مطالبہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تیونس، الجزائر اور مراکش کی شاخوں کے ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا جس کا عنوان تھاعرب لیگ کے رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔بیان میں کہا گیا کہ تنظیم “گہرے خدشات کا اظہار کرتی ہے کیونکہ فلوٹیلا غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ہنگامی اور زندگی بچانے والی انسانی امداد لے کر جا رہا ہے۔ یہ قافلہ فی الوقت ایک نہایت خطرناک علاقے میں ہے اور خدشہ ہے کہ قابض اسرائیل اسے غزہ کے ساحل سے تقریباً 180کلومیٹر دور، یعنی اسرائیلی سمندری حدود سے باہر ہی، فوجی کارروائی کے ذریعے روکنے کی کوشش کرے گا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
  • امیرجماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی
  • پیرس سمیت پورے فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار
  • ماسکو: شامی سابق صدر بشار الاسد کو زہر سے مارنے کی کوشش ناکام
  • سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان
  • سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے تحت سیپکو کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ و ڈیڈکشن کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • اسرائیلی دھمکیوں کے بعد صمود فلوٹیلا خطرے میں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل