Jasarat News:
2026-06-03@06:09:28 GMT

سکھر،پوتے علاج کیلیے دادی کلب پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-11-5
سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر 100فٹ روڈ میمن سوسائٹی کی رہائشی بیوہ خاتون اقبال بیگم انصاری نے اپنے پوتے صفیر احمد کے علاج کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل تیز رفتار کار کی ٹکر سے ان کا پوتا صفیر احمد شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسکا ایک ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہے ہم نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا پولیس نے رشوت کے عوض اسے رہا کردیا ہم لوگ غریب ہیں اسکا علاج کرانے سے قاصر ہیں خاتون نے بالا حکام سے اپیل کی ہے اسکے ہوتے صفیر کے علاج کیلئے انکی مالی مدد کی جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم