سکھر،لوکل باڈیز اینڈ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر کمیٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) لوکل باڈیز اینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد بوا جس کی صدارت ایوان صنعت و تجارت سکھر خالد کاکیزائی نے کی اور اس میں لوکل باڈیز اینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر ملک محمد رضوان الحق و ممبران نے اے ڈی بی میں کونسے منصوبے پیش کیے جائیں تجاویز لیں۔ سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویلپمنٹ کمیٹی میں سکھر چیمبر کے نامزد اراکین کو شامل کرکے اسے باضابطہ نوٹیفائی کیا جائے گا، تاکہ وہ اے ڈی بی کے لیے باقاعدگی سے تجاویز فراہم کرتے رہیں۔ ڈی سی سکھر نے کہا کہ سول اسپتال کی توسیع، مال گودام پر پارکنگ کا قیام، چھوہارہ مارکیٹ اور بڑی سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، گولیمار صنعتی زون کی باؤنڈری وال کی تعمیر، رشید پارک میں پیڈل کورٹ کی تعمیر، کیمیکل والے دودھ کی پابندی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی سے ذاتی طور پر ملاقات، ٹراما سینٹر کی فعالی،، برن سینٹر، فوڈ اسٹریٹ، اولپرز روڈ پر ایس آئی یو ٹی کو سکھر چیمبر کی عطیہ کردہ زمین پر ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر منصوبے اے ڈی بی میں شامل کیے جائیں گے اورنوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے اسپورٹس کے فروغ اور سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے دیگر منصوبے رکھے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی تعمیر
پڑھیں:
معاشی استحکام و ترقی کے لیے لاہور چیمبر کی کوششی جاری ہے ِ، فہیم الرحمن سہگل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے آمنہ رندھاوا کی سربراہی میں ویمن انٹرپنیورز ، عصمت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ، لالہ یاسر کی سربراہی میں ٹرک ٹرالرز ایسوسی ایشن ، مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چودھری افتخار بشیر کی سربراہی میں پاکستان گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔