وافی انرجی کا بڑا اقدام: ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے راولپنڈی میں دوسرا ریٹیل اسٹیشن قائم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان میں شیل کے لائسنس یافتہ ادارے وافی انرجی نے توانائی اور ریٹیل سیکٹر میں پائیداری کے فروغ کی جانب ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے راولپنڈی میں ملک کا دوسرا ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے تعمیر شدہ ریٹیل اسٹیشن قائم کر دیا۔
یہ اسٹیشن پولیس لائنز کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کی تیاری میں 7,700 کلوگرام پلاسٹک کچرا استعمال ہوا، جو تقریباً 58 لاکھ ناکارہ اشیاء کے برابر ہے۔
اس سے قبل کراچی میں وافی تعمیر (Wafi Tameer) کے سابق طلبہ کے اسٹارٹ اپ Concept Loop کے اشتراک سے پہلا ماحول دوست ریٹیل اسٹیشن بنایا گیا تھا، جس میں 6,500 کلوگرام پلاسٹک کچرا، یعنی 13 لاکھ اشیاء استعمال کی گئی تھیں تاکہ پائیدار کنکریٹ بلاکس تیار کیے جا سکیں۔
وافی انرجی نے اس سے پہلے کراچی ہیڈ آفس کے باہر 730 فٹ طویل پلاسٹک سڑک بھی تعمیر کی تھی، جسے لیوبریکینٹس کی 2.
افتتاحی تقریب میں وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا کہ وافی انرجی میں پائیداری محض ایک وعدہ نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے پاکستان کے دوسرے ریٹیل اسٹیشن کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ اختراع اور ماحولیاتی ذمہ داری ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔ 5.8 ملین پلاسٹک ویسٹ کے دوبارہ استعمال کے ذریعے یہ اسٹیشن صرف فیول اسٹیشن نہیں بلکہ ایک صاف اور سرسبز مستقبل پر ہمارے یقین کی علامت ہے۔
تقریب میں سعودی عرب کے کمرشل اٹیچی نائف اے۔ الحربی، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سٹی پولیس آفیسر سید خالد حمدانی اور اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیا ریلیشنز عمران غزنوی نے بھی شرکت کی۔ معزز مہمانوں کی موجودگی نے اس منصوبے کی اہمیت اور حمایت کو اجاگر کیا۔
راولپنڈی میں یہ افتتاح وافی انرجی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ریٹیل جدت کو فروغ دیا جائے اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور سبز مستقبل کی بنیاد رکھی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وافی انرجی
پڑھیں:
محمد یوسف کا Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-12
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے Sector 5-G میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، مختلف یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز، ٹاؤن افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ”Sector 5-G کی یہ مرکزی سڑک کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھی، جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ عوام کے لیے شدید تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سڑک کی نئے سرے سے تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، اور ان شاء اللہ یہ منصوبہ جلد مکمل کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ Sector 5-G میں داخلے کے لیے بن قاسم اسٹیڈیم کی طرف سے آنے والا مرکزی راستہ بھی شدید خرابی کا شکار ہے۔ یہ دونوں ٹریک موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی چلانے والوں کے لیے مسلسل مسئلہ بنے ہوئے ہیں، مگر اب ان دونوں شاہراہوں کو بھی مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔ اس سے Secto 5-G میں آمد و رفت کہیں زیادہ آسان ہو جائے گی۔چیئرمین محمد یوسف نے اپنے دو سالہ دورِ انتظامیہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ:نیو کراچی ٹاؤن واحد ٹاؤن ہے جس کے پاس اپنا واٹر پارک موجود ہے، جو 25 ٹاؤنز میں کسی اور کے پاس نہیں۔ 24 پارکوں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 12 مزید پارک تعمیر کے مراحل میں ہیں۔600 گلیوں میں پیور بلاکس بچھانے کا کام جاری ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد گلیاں مکمل ہو چکی ہیں۔مجموعی طور پر 26 لاکھ اسکوائر فٹ پیور بلاکس کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 سال میں نیو کراچی ٹاؤن میں اس سطح کے ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے۔