تیل و گیس کی 5 نئی دریافتیں، مقامی وسائل سے انرجی خود کفالت کی جانب اہم قدم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے پانچ نئے ذخائر کی دریافت پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار او جی ڈی سی ایل کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا۔
وزیر پیٹرولیم کو کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں اور مستقبل کی پیداوار بڑھانے کے اسٹریٹجک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی عزم واضح سمت فراہم کر رہا ہے، جو شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار پاکستان کے انرجی سیکٹر کے لیے مستقل حل ہے اور ایکسپلوریشن و پروڈکشن کمپنیاں اس سمت میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں پاکستانی بیٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر نے میچ کے دوران نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کمنٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ قومی بیٹر نتالیہ پرویز آزاد کشمیر سے تعلق رکھتی ہیں۔
یہ جملہ بھارتی میڈیا پر ’’ایٹم بم‘‘ ثابت ہوا اور مختلف ٹی وی چینلز نے اسے تنازع میں بدلنے کی کوشش کی۔ بھارتی اینکرز نے آئی سی سی سے ثنا میر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب ثنا میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری بیان میں وضاحت دی کہ کھلاڑیوں کے تعارف میں ان کے آبائی علاقے کا ذکر کرنا کمنٹری کا حصہ ہے، جیسا کہ دیگر دو ریجنز کی کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔
ثنا میر نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، حالانکہ مقصد صرف کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنا تھا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے اور غیر ضروری دباؤ کھیل سے وابستہ افراد پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان کے مطابق کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز مقصد نہیں تھا۔
واضح رہے کہ نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی وادی بنڈالہ سے ہے، اور وہ کئی مواقع پر پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔