data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع دیکھی گئی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے، جس میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں، جبکہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ تقریباً 30 فیصد رجسٹریشنز ملک کے دیگر 250 شہروں اور قصبوں سے بھی ہوئی ہیں، جو کاروباری سرگرمیوں میں یکساں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار

 

 

جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔

نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ان میں سے 221 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ جرائم کی اقسام کے لحاظ سے ڈیپ فیک سے متعلق جرائم کل کیسز کا 35.2 فیصد ہیں۔ اس کے بعد بچوں اور نوعمروں کی ویڈیوز 34.3 فیصد اور غیر قانونی ریکارڈنگز 19.4 فیصد ہیں۔

مشتبہ افراد میں سے تقریباً نصف، 1,761، نوعمر تھے جب کہ 1,228 اپنی 20 کی دہائی میں تھے اور 468 اور 169 بالترتیب 30 اور 40 کی دہائی میں تھے۔

نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ ڈیپ فیک کے جرائم کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ نوعمر یا نوجوان بالغ تھے، ممکنہ طور پر ڈیجیٹل ٹولز سے ان کی زیادہ واقفیت کی وجہ سے۔

این پی اے کے مطابق آن لائن جنسی جرائم کے لیے گرفتاریوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 47.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
  • این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار
  • 5 بڑی ادویات ساز کمپنیاں پاکستان سے چلی گئیں