2025-09-25@19:42:07 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«وافی انرجی»:
وافی انرجی نے پاکستان میں دوسرا ریٹیل اسٹیشن لانچ کر دیا ہے جس کی تعمیر ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے کی گئی ہے، پولیس لائنز راولپنڈی میں قائم اس جدید اسٹیشن کی تکمیل کمپنی کے پائیدار توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم میں ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز حاصل کر لیے اس منصوبے میں 7 ہزار 700 کلوگرام پلاسٹک ویسٹ استعمال کیا گیا ہے جو تقریباً 58 لاکھ پلاسٹک پیسز کے برابر ہے۔ ان پلاسٹک ویسٹ کو تعمیراتی بلاکس اور پیورز میں ڈھال کر اسٹیشن کی بنیادوں اور انفراسٹرکچر میں شامل کیا گیا،اس سے قبل وافی انرجی نے کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیشن لانچ کیا تھا جہاں 6...
شیل پاکستان کو گزشتہ برس بیچ دیا گیا تھا۔ اوائل میں اس کے 77 فیصد شیئرز بیچے گئے جو ایک سعودی کمپنی نے خریدے اب شیل کمپنی مکمل طور پر بیچ دی گئی ہے جس کے 87 فیصد شیئرز سعودی کمپنی وافی کے پاس ہیں جبکہ باقی 13 فیصد جنرل پبلک کے ملکیت ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز حاصل کر لیے شیل پاکستان کا برانڈ پاکستان میں موجود رہے گا وہ اپنے لبریکنٹس کے ساتھ دیگر سہولیات صارفین کو فراہم کرتا رہے گا جبکہ پاکستان بھر کے سروس اسٹیشنز کا شیل سے وافی پر منتقل کرنے کا سلسلہ کراچی سے شروع ہو گیا ہے۔ وافی نے کراچی میں شارع فیصل پر واقع شیل...
(غزہ میں اسرائیلی درندگی ) 6 بچیوں کی بھوک کیلیے امدادی کیمپ جانے والے حسام وافی پر یہودی فوج نے فائرنگ کردی بے گھر درجنوں نہتے افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ،جب وہ امریکی امداد کے منتظر تھے ،حکام جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق،...
غزہ : جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اس واقعے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔” ناصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور...

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد...
کراچی(کامرس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے زبیر شیخ کوعبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔بدھ کے روز لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقار صدیقی 31 جنوری 2025 کو وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کو شیل پاکستان لمیٹڈ (شیل) نے اپنے نام کو باقاعدہ طور پر ’’وافی انرجی پاکستان...
کراچی(کامرس رپورٹر)شیل پاکستان لمیٹڈنے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرکے ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ رکھ لیا ہے، جس کا اطلاق 13 جنوری 2025 سے ہوگا۔یہ پیش رفت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نام کی تبدیلی سے متعلق سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن کے اجراء کے بعد سامنے آئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی نے 13 جنوری 2025 کو نام کی تبدیلی پر سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن جاری کیا ہے۔ ایس ای ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا ہے کہ کمپنی کا نام 13 جنوری 2025 سے ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ سے بدل کر ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ کر دیا گیا ہے۔کمپنی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ ”وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ“ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شیل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی) کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837 عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 10.36 فیصد ہے۔ جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا۔ تازہ ترین حصول کے بعد وافی کے...
(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے خاتون اوّل آصفہ بھٹوزرداری سے ملاقات کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اور آصفہ بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کے پی میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں پولیو کی روک تھام کیلئےگورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ کوئٹہ: سِنجدی کوئلہ کان سے مزید 8 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں