Jasarat News:
2025-11-04@01:15:24 GMT

وافی انرجی نے 2024 کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.

7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد گروپ سے وابستہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ اکثریتی حصص دار بن گئی ہے اور اب کمپنی کے پاس کل جاری کردہ شیئر کیپیٹل کا تقریبا 87.78 فیصد حصہ ہے۔ شیل برانڈ، ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت، پاکستان میں برقرار رہے گاجبکہ وافی انرجی خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ ہوگی۔لیوبریکنٹس کے کاروبار نے شیل ہیلکس اور شیل ایڈوانس کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھایا جبکہ کان کنی کے شعبے میں کمپنی نے سینڈک گولڈ اینڈ کاپر کان کنی کے منصوبے میں پریمیم جیت حاصل کی اور تھر کول پراجیکٹ میں بھی خصوصی شراکت داری قائم کی۔ نقل و حرکت کے کاروبار نے بھی اہم پیش رفت کی ۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کلین بیوٹی برانڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کلیفورنیا میں مقیم شینا زادہ کی نقصان دہ اجزا سے پاک کاسمیٹکس کی برانڈ ’کوساس‘ نے بین الاقوامی منڈیوں پر اپنی نگاہیں مرکوز کر دی ہیں۔ شینا زادہ نے لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر سے فوربز میگزین کو دیے گئےانٹرویو میں بتایا: ’میں خوبصورت چیزیں بنانے کے لیے موجود ہوں۔ یہ میرا مقصد ہے، یعنی جلد کی دیکھ بھال کے جنونوں کے لیے میک اپ۔‘ 41 سالہ شینا نے 2015 میں کچھ لپ سٹکس کے شیڈز اور محدود توقعات کے ساتھ کوساس کی بنیاد رکھی، لیکن 10 سال بعد، یہ ’صاف خوبصورتی‘ کی سب سے کامیاب مثالوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس تصور سے مراد وہ مصنوعات ہیں جو نقصان دہ کیمیکلز جیسے پیرا بینز اور سلفیٹ کے بغیر بنائی جاتی ہیں۔ فوربز کا اندازہ ہے کہ ایک دہائی کے بعد یہ کاروبار سالانہ 150 ملین ڈالر کی پروڈکٹس فروخت کرتا ہے، جس میں ساؤتھ بیچ سے سعودی عرب تک پھیلے ہوئے سٹورز میں تقریباً 200 مصنوعات شامل ہیں۔فوربز کے مطابق شینا کیلیفورنیا میں پلی بڑھی ہیں۔ ان کے والد ایک سٹور کیپر اور بعد میں میل مین تھے اور والدہ ایک مقامی مال میں کلینک کاسمیٹکس کی دکان پر کام کرتی تھیں۔ ان کا گھر میک اپ کے نمونوں اور بیوٹی میگزین سے بھرا ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بھی رنگوں کا جنون ہو گیا اور نوعمری میں وہ اپنے دوستوں کو لپ سٹک اور آئی شیڈو کے انتخاب کے بارے میں ماہرانہ مشورے دیتی تھیں۔ یونیورسٹی میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے کچھ عرصے تک ایک لیب میں کام کیا، لیکن جلد ہی اپنا راستہ بدل لیا اور برانڈز کی ترقی سے متاثر ہو کر، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 2015 میں اپنی بچت کے 70 ہزار ڈالرز کے ساتھ کوساس کا آغاز کیا۔ شینا زادہ کی کہانی خواب، خطرہ مول لینے اور تخلیقی صلاحیتوں کے امتزاج کی ایک نادر مثال ہے۔ ایک ایسا سفر جس کا آغاز چار سادہ لپ سٹکس سے ہوا تھا اور اب یہ 150 ملین ڈالر مالیت کی خوبصورتی کی سلطنت بن چکا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹیل ملز میں 24.90 ارب کے بھاری نقصانات کی نشاندہی
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • کلین بیوٹی برانڈ
  • آئی بی اے سکھر: ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا