شیل پاکستان کا نام تبدیل، نئے مالکان نے نیا نام کیا رکھا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ ”وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ“ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
شیل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی) کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837 عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 10.
جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا۔
تازہ ترین حصول کے بعد وافی کے پاس اب شیل کے 187,866,141 عام حصص ہیں جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 87.78 فیصد ہے۔
دریں اثنا سابقہ پیرنٹ کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے شیل میں اپنے تمام حصص فروخت کر دیے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وافی کے حصول کی تکمیل کے نتیجے میں شیل کے ڈائریکٹرز زین کے حق، رفیع ایچ بشیر اور ڈاکٹر محمد محمود البلوشی نے فوری طور پر یعنی 31 اکتوبر 2024 سے کمپنی کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مذکورہ بالا استعفوں کے نتیجے میں غسان الامودی، جاوید اختر اور کائی یوو ویٹرسٹائن کو فوری طور پر ڈائریکٹرز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرز کے عہدے کی بقیہ مدت کے لئے بورڈ میں عارضی خالی آسامیوں کو پر کیا جاسکے۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ غسان العمودی کو فوری طور پر کمپنی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
کمپنی کا نام ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ سے تبدیل کر کے مجوزہ نام ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے ٹیکر / ٹریڈنگ سمبل کو ’شیل‘ سے ’ڈبلیو ای پی‘ میں تبدیل کردیا گیا یا ایسا دوسرا نام جو ایکسچینج سے منظور کیا جا سکتا ہے، قابل اطلاق کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور قابل اطلاق قوانین کے تحت ضروری قانونی کارروائیوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔
گزشتہ سال جون میں شیل پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کی پیرنٹ کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایس پی سی او) نے پاکستانی ادارے میں اپنے حصص فروخت کرنے کے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے۔
اس وقت شیل پاکستان نے کہا تھا کہ اس پیش رفت کا اس کے موجودہ کاروباری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جاری رہے گا۔
مزیدپڑھیں:اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان: فورسز کے شہدا کی یاد میں 2 تعلیمی اداروں کے نام تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبے کے 2 اہم تعلیمی اداروں کے نام بدل کر انہیں شہدا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے موسوم کیا گیا اور اس کا نیا نام ’کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریذیڈنشل کالج‘ رکھا گیا۔
اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام بدل کر ’شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول‘ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے مشن سے روشناس کرانے کی عملی کوشش بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان تعلیمی اداروں کے نام تبدیل حکومت بلوچستان شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان شہید کیپٹن وقار کاکڑ فورسز کے شہدا