پرانی آلٹو دے کر نئی لے جائیں، سوزوکی موٹرز کی پرکشش پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں آلٹو کار کے خریداروں کے لیے نیا پرکشش منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین پرانی گاڑی ایکسچینج کر کے محض 18 ہزار 999 روپے ماہانہ ادائیگی کے ساتھ نئی آلٹو حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ اسکیم سوزوکی اور ایچ بی ایل کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے، جس میں فنانسنگ پر 10 فیصد مارک اپ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوزوکی کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ
سوزوکی موٹرز کا یہ منصوبہ پرانی گاڑی کی قیمت کے تخمینے پر مبنی ہے،اگر صارف کی پرانی گاڑی کی مالیت 21 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے تو خریدار کو 18 ہزار 999 روپے ماہانہ ادائیگی کرنا ہوگی، جب کہ باقی رقم ایچ بی ایل کے ذریعے 10 فیصد شرحِ سود پر فنانس کی جائے گی۔
تاہم اگر پرانی گاڑی کی قیمت 21 لاکھ روپے سے زیادہ ہے تو اضافی رقم نئی آلٹو کی فنانسنگ میں کمی کر دے گی، جس سے ماہانہ قسطیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر کسی صارف کی پرانی گاڑی 25 لاکھ روپے میں ویلیو کی جاتی ہے تو 4 لاکھ روپے اضافی رقم کے طور پر فنانسنگ میں کمی آئے گی، جبکہ ابتدائی 18 ہزار 999 روپے کی ادائیگی بدستور برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر دل عزیز سوزوکی آلٹو کی فروخت میں اچانک بڑی کمی کیوں؟
کمپنی کے مطابق یہ سہولت مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ دستیاب ہے، جس میں گاڑی کا ایکسچینج اور ایچ بی ایل کی فنانسنگ شامل ہے۔ سوزوکی حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صارفین کو آسان اور لچکدار ادائیگی کا نظام فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نئی آلٹو زیادہ سہولت سے حاصل کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آلٹو پاکستان پرانی گاڑی پیشکش سوزوکی نئی گاڑی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لٹو پاکستان پرانی گاڑی پیشکش سوزوکی نئی گاڑی پرانی گاڑی لاکھ روپے
پڑھیں:
اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
---فائل فوٹوانسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔