25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
حکومت نے دسمبر میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنےکا پلان مؤخر کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ اب جنوری یا فروری میں جاری ہو سکے گا، حکومت نے رواں سال کے آخری ماہ میں پانڈا بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک بورڈ سے منظوری تاحال نہ ملنے سے بانڈز کے اجرا میں تاخیر ہوئی، اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، اے آئی آئی بی بورڈ میٹنگ کے بعد پانڈا بانڈز کا اجرا کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ پانڈا بانڈز کے اجرا کے منصوبے میں اب تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے، پانڈا بانڈز کی مدت تین سال اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہو گی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پانڈا بانڈز
پڑھیں:
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73کروڑ30لاکھ ڈالر تک جا پہنچا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بڑھ کر 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس اور اکتوبر 2024 میں 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا تھا۔