جرمن خاتون گاڑی کی ڈگی میں گھوڑا لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
جرمنی میں ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت روک لیا جب وہ اپنی کار کی ڈگی میں زندہ گھوڑا لے جا رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق خاتون نے گھوڑے کو کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان پھنسایا ہوا تھا۔
دلچسپ بات یہ کہ گاڑی کی ڈگی کا دروازہ بھی پوری طرح بند نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر دوسرے ڈرائیوروں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔
ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون گھوڑے کو دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کے پاس نہ تو مناسب ٹریلر تھا اور نہ ہی جانور کو لے جانے کا اجازت نامہ۔
پولیس نے خاتون کے خلاف جانوروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔