راولپنڈی میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔
پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے فیصلہ میں لکھا کہ یہ انتہائی گھٹیا ظالمانہ فعل ہے ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی:ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے والے درندہ صفت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایاکہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
متاثرہ بچی کے والد کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
ابراہیم حیدری پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا۔