Express News:
2025-11-18@22:11:29 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوٹ حملے جاری ہیں جس میں مزید 16 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے  رواں سال 10511 کی اسکریننگ کی گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے 16 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سیزن میں راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 59 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ابتک  راولپنڈی میں گھروں کی جانچ پڑتال کی تعداد 53 لاکھ 13 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 18 گھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی مثبت آئی ہے۔ 14 لاکھ 25 ہزار 361 مقامات کی جانچ، 21 ہزار 17 جگہوں پر لاروا ملا ہے۔ 

مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 35 ڈینگی لاروا دریافت ہوا ہے جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 4225 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔ 

محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1799 مقامات سیل، 3396 چالان اور ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے نئے کیسز راولپنڈی کے مختلف علاقوں ڈھوک چاہ سلطان اور سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ڈھوک کالا خان،خیابان سرسید ،یعقوب آباد،ڈھوک منشی، کلیال، کوٹھا کلاں، واہ کینٹ ،دھمیال ،موہڑ سمیت دیگر علاقے شامل ،محکمہ ہیلتھ راولپنڈی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راولپنڈی میں میں ڈینگی کے راولپنڈی کے

پڑھیں:

برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری

برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔

ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
  • سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
  • سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق