نارووال کے دیہات میں زندگی معمول پر نہ آ سکی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مگر کچے کے علاقے تاحال زیر آب ہیں اور امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، نارووال کے دیہات میں بھی زندگی معمول پر نہیں آ سکی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ87 ہزار کیوسک پر آ گیا۔حکام نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی کمی کے باوجود درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ضلع جامشورو میں کوٹری بیراج سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسلسل سیلابی پانی جمع رہنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں۔
دوسری جانب ملتان کی تحصیل جلال پور کے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی، سیلاب سے بند میں پڑنے والا ایک ہزار 250 فٹ طویل شگاف پُر کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نوراجہ بھٹہ بند کو 3 ہزار 450 فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیاگیا۔موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23 ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک اور چوتھے نہر پر پڑنے والے 283 فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر آبپاشی اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔
نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں دریائے راوی کے سیلابی ریلے کو ایک ماہ گزر چکا تاہم دو درجن سے زائد دیہات میں زندگی معمول پر نہیں آسکی۔ادھر سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 17ویں روز بھی بند ہے، حکام کے مطابق موٹروے کی بحالی کا انحصار اطراف میں پانی کی سطح کم ہونے پر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔