10 سالہ برطانوی بچی نے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
10 سالہ برطانوی بچی نےگرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لندن کی بودھنا شیوانندن نے لیور پول میں برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
شیوانندن نے10 سال 5 ماہ اور 3 دن کی عمر میں اعزاز اپنے نام کیا۔
قبل ازیں امریکا کی کیریسا یپ نے 2019 میں 10 سال 11 ماہ اور 20دن کی عمر میں گرانڈ ماسٹر کو شکست دی تھی۔
اس عظیم الشان کارنامہ کے بعد شیوانندن انٹرنیشنل ویمن ماسٹر کا درجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو شکست
پڑھیں:
بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے جہانیاں کے ماسٹر عبد العزیز کی کہانی
قیام پاکستان بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ صرف ایک ملک کا قیام نہیں بلکہ ایک پوری قوم کی محنت، جدوجہد اور جان و مال کی قربانیوں کی داستان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 2 برس میں کتنے لاکھ ہُنرمند پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟
آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی زندہ کہانی سنائیں گے جو ان دنوں کی ہے جب لاکھوں لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے۔
ماسٹر عبدالعزیز بھی قیام پاکستان کے وقت بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان پہنچے تھے۔ جانیے ان کی کہانی سرور نذیر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
14 اگست 1947 جہانیاں قیام پاکستان ماسٹر عبدالعزیز ہجرت