برطانیہ کی 10 سالہ بچی بودھانا سیوانندن نے شطرنج کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے کسی گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اتوار کے روز لیورپول میں ہونے والی 2025 برٹش چیس چیمپیئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں بودھانا نے 60 سالہ گریینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا

بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کے مطابق بودھانا کی عمر اس وقت 10 سال، 5 ماہ اور 3 دن ہے، جس سے اس نے امریکی کھلاڑی کاریسا یِپ کا 2019 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس وقت 10 سال، 11 ماہ اور 20 دن کی تھیں۔

اس کامیابی کے بعد بودھانا نے ویمن انٹرنیشنل ماسٹر کا درجہ حاصل کر لیا، جو خواتین کے لیے مخصوص ویمن گریینڈ ماسٹر ٹائٹل سے ایک درجہ کم ہے۔ شطرنج کا سب سے اعلیٰ ٹائٹل گریینڈ ماسٹر ہے، جو اس وقت عالمی چیمپئن گوکیش دوما راجو اور عالمی نمبر 1 میگنس کارلسن جیسے کھلاڑیوں کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی شاطر کو شطرنج کی بساط پر مات، مراد علی شاہ کے مقابلے میں مہک مقبول فاتح

بودھانا کے والد نے 2024 میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں پہلے کوئی بھی شطرنج میں ماہر نہیں رہا۔ بودھانا نے خود بتایا کہ اس نے کووڈ وبا کے دوران پانچ سال کی عمر میں کھیل سیکھا، جب اس کے والد کے دوست نے کھلونوں اور کتابوں کا تحفہ دیا، جن میں ایک شطرنج بورڈ بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

chess we news برطانیہ بودھانا چیمپیئن شپ شطرنج گرینڈ ماسٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ بودھانا چیمپیئن شپ کو شکست

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سنالو جافتا 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔

انگلینڈ کی جانب سے لنسے اسمتھ نے تین، نتالی اسکیور برنٹ، صوفی ایکلیسٹون اور چارلی ڈین نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے 70 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایمی جونز 40 اور ٹیمی بیو مونٹ 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر جرگہ، قبائلی عمائدین اور فورسز میں تعاون کا عزم
  • احمدآباد ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 140 رنز سے شکست دے دی
  • فرنٹیئر کور کی قیادت میں پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
  • دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
  • فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب
  • غزہ ، انسانیت کی شکست کا استعارہ
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،عالمگیر جمخانہ سیمی فائنل میں
  • 500 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ کا تقرر؛ قدامت پسندوں کی سخت مخالفت
  • لکسمبرگ میں نئے بادشاہ گیوم نے تخت سنبھال لیا، عوام کا استقبال