کراچی:

ملیر کینٹ پولیس نے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 2 بھانجیوں اور بھانجے کی اہلیہ کو قتل کرنے اور ایک بھانجی اور پڑوسی خاتون کو زخمی کرنے کے دلخراش واقعے کا مقدمہ ماموں کیخلاف درج کرلیا۔

ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 9 بھٹائی آباد گلی نمبر 30 میں ماموں اجے نے اپنی دو بھانجیوں 23 سالہ عاشی اور 22 سالہ تانیا اور بھانجے کی اہلیہ 32 سالہ مینا کو گلے پرچھری کے وار کرکے قتل جبکہ ایک بھانجی نندنی اورپڑوسی خاتون پریا کوچھری کے وارکرکے زخمی کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مارکر زخمی کردیا تھا۔

ملیر کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی جانے والی دو بہنوں کے بھائی اور مقتولہ خاتون کے شوہرشان کی مدعیت میں درج کرلیا، مقدمے میں زخمی ماموں اجے کو نامزد کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق وہ صبح ساڑھے 6 بجے کام پرچلا گیا تھا، بہن رینا نے اطلاع دی کی چھوٹی بہن نندنی کا گلا کٹ گیا ہے، اطلاع پر گھر پہنچا تو گھر میں ہر طرف خون پھیلا ہوا تھا۔

کمروں میں دو بہنوں 23 سالہ عاشی اور 22 سالہ تانیا کی گلا کٹی خون آلود لاشیں پڑی ہوئی تھیں، میری بیوی 32 سالہ مینا کی لاش دوسرے کمرے میں خون آلود پڑی ہوئی تھی بیوی کی گردن کے پاس گہرے اوربائیں ہاتھ پر چھری کا زخم تھا۔

اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے میری بیوی اور سوتیلی بہنوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیں، اسپتال میں میری سوتیلی بہن نندنی اورپڑوسن پریا پہلے سے زخمی حالت میں موجود تھیں، میری سوتیلی بہن نندنی نے مجھے بتایا کہ ماموں اجے نے ناشتا کرنے کے بعد اچانک چھری اٹھا کردوبہنوں اور میری بیوی کا گلا کاٹ کرقتل کردیا۔

مجھے بھی جان سے مارنے کیلئے میری گردن پر چھری چلائی، شور شرابے پر پڑوسن پریا ہمیں چھڑانے آئی تو ماموں نے اس پر بھی حملہ کرکے اسے زخمی کردیا، ماموں نے میری بہنوں اور بیوی کو چھری کی مدد سے قتل کرنے کے بعد خود اپنا گلا چھری سے کاٹ کرزخمی کرلیا۔

 مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ میرے ماموں اجے نے میری بہنوں اور بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل اورمیری بہن اور پڑوسی خاتون کو زخمی کیا ہے لہذا ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا