وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فتنۃ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد دہشت گرد زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
(جاری ہے)
خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فتنۃ الہندوستان کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
خضدار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشتگرد مارےگئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 14 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گی، زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسزکےکامیاب آپریشن کو سراہا۔
بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی: بیرسٹر سیف
مزید :