ڈزنی لینڈ میں Haunted Mansion کی سواری کے دوران ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سواری مکمل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئیں۔ ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے نے فوری طور پر ان پر سی پی آر کی کارروائی کی اور طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ اینا ہیم فائر اینڈ ریسکیو کے پیرا میڈکس نے خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر

اورنج کاؤنٹی کرونر آفس موت کی حقیقی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ ڈزنی لینڈ نے مرحومہ کی شناخت یا دیگر ذاتی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

اینا ہیم پولیس اور فائر حکام نے کہا ہے کہ سواری میں کسی خرابی یا سازش کے کوئی آثار نہیں ملے۔ حفاظتی معائنوں کے بعد سواری دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ ڈزنی لینڈ نے کہا ہے کہ مہمانوں اور عملے کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔

تمام سواریوں کا روزانہ معائنہ کیا جاتا ہے، تاہم طبی ہنگامی صورتحال خاص طور پر ایسے مہمانوں کے لیے پیش آسکتی ہے جن کی صحت پہلے سے متاثر ہو۔ متعلقہ حکام تفتیش کے تحت سواری کے ریکارڈز، نگرانی کی ویڈیوز اور طبی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اس حادثے کی تفصیلی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے زیادہ انسٹاگرام کیے جانے والے سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟

طبی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ڈزنی لینڈ اور متعلقہ حکام مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔

یہ سواری ڈزنی لینڈ کی قدیم ترین اور نمایاں تفریحی مقامات میں سے ایک ہے، جو بھوت، خصوصی اثرات اور خوفناک موسیقی پر مشتمل ہے۔ تعطیلات کے موسم میں اسے Haunted Mansion Holiday کی شکل دی جاتی ہے جو کہ فلم The Nightmare Before Christmas سے متاثر ہے۔ اس سواری میں خوفناک موسیقی کے اس سواری میں خوفناک موسیقی کے ساتھ ساتھ شروع میں اچانک کوئی شے نمودار ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈزنی لینڈ ڈزنی لینڈ جھولے ڈزنی لینڈ میں موت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈزنی لینڈ ڈزنی لینڈ جھولے ڈزنی لینڈ میں موت ڈزنی لینڈ کے لیے

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار