شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔

شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ایمرجنسی نافذ

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں اور صارفین انتظامیہ پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ احمد وڑائچ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے بقول پورا سال کراچی کے نالے صاف کیے گئے، ایک 50 ملی میٹر بارش کے بعد یہ صورتحال ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے بقول پورا سال کراچی کے نالے صاف کیے گئے، ایک 50 ملی میٹر بارش کے بعد یہ صورتحال ہے pic.

twitter.com/qEwaDFEKPD

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) August 19, 2025

ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے کہا کہ کراچی کی بارش نے پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کا پول کھول دیا، اربوں کے ترقیاتی بجٹ کے باوجود سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

کراچی کی بارش نے پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کا پول کھول دیا، اربوں کے ترقیاتی بجٹ کے باوجود سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ????️ #KarachiRain #PPP #Corruption pic.twitter.com/kxQMYonqfv

— Dr Asma Junejo (@JunejoAsma1) August 19, 2025

ایک صارف نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہر کراچی کا ایک بارش میں یہ حال ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح ناکام ہو گئی ہے۔

شہر کراچی ایک بارش میں یہ حال پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح ناکام ۔۔۔ pic.twitter.com/fHCoUlnODr

— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) August 19, 2025

حلیم عادل شیخ نے طنزاً لکھا کہ ’جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے اور جب زیادہ پانی آتا ہے تو ہمارا حکومت گم ہوجاتا ہے‘۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارش نے سائیں سرکار کی پول کھول دی ہے۔ میئر کراچی اور وزراء گم ہو گئے ہیں۔

جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے
زیادہ پانی آتا ہے تو ہمارا حکومت گم ہوجاتا ہے کراچی میں بارش نے سائین سرکار کی پول کھول دی میئر کراچی اور وزراء گم pic.twitter.com/X5x80X4NAd

— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 19, 2025

فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد اس وقت کراچی پیرس اور وینس بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے دہائیوں کی حکمرانی، نااہلی، کرپشن اور لوٹ مار سے روشنیوں کے شہر کا یہ حشر کر ڈالا ہے۔

بارش کے بعد اس وقت کراچی پیرس اور وینس بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے دہائیوں کی حکمرانی، نااہلی، کرپشن اور لوٹ مار سے روشنیوں کے شہر کا یہ حشر کیر ڈالا ہے۔ pic.twitter.com/vzqe9YliQW

— Fayyaz Shah (@RebelByThought) August 19, 2025

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بارش ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام لازمی سروسز محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو ہمہ وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ااربن فلڈنگ بارشیں کراچی بارش

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی بارش زیادہ پانی آتا ہے پیپلز پارٹی بارش کے بعد آتا ہے تو پول کھول کہا کہ

پڑھیں:

چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی کے پیش نظر چونگ چنگ چڑیا گھر نے جانوروں کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ٹھنڈے پانی، پھلوں اور جدید کولنگ سسٹمز کے ذریعے گرمی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چونگ چنگ چڑیا گھر میں دیوقامت پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑے اور دیگر جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی کے تالاب، مصنوعی بارش (مسٹنگ سسٹم)، سایہ دار مقامات اور خصوصی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔

چڑیا گھر میں موجود دیوقامت پانڈا دن کے گرم اوقات میں پانی کے تالابوں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے باڑوں میں مسلسل پانی کی باریک پھوار چلائی جا رہی ہے تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔

اسی طرح دریائی گھوڑوں اور ہاتھیوں کو جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھنے کے لیے تربوز اور دیگر پانی سے بھرپور پھل کھلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے نہانے اور پانی میں رہنے کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پانڈا نسبتاً ٹھنڈے موسم کے جانور ہیں اور شدید گرمی ان کی صحت، خوراک اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی وجہ سے چین کے مختلف چڑیا گھروں میں موسمِ گرما کے دوران کولنگ سسٹمز، برف کے بلاکس، ایئر کنڈیشنڈ انڈور حصوں اور پانی سے بھرپور غذا کا استعمال معمول کا حصہ بن چکا ہے۔

چونگ چنگ چین کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ پہنچ جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث مقامی انتظامیہ نے نہ صرف شہریوں بلکہ جنگلی اور قید جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی منصوبے نافذ کیے ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران جانوروں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے ماحول، خوراک اور طبی نگہداشت میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ شدید گرمی کے باوجود انہیں کسی قسم کی تکلیف یا صحت کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا