وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد دہشت گرد زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فتنہ الہندوستان کے
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات