وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر یہ دورہ کرنے کی بات کی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد نواز شریف
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے
لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بیرونِ ملک کیلئے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امراسے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف لندن میں اپنا ضروری میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے ۔ نواز شریف مختلف لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔