فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس ٹریننگ سنٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان پر ہونیوالے حملوں کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ملاقات میں ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارات کی ازسر نوء بحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، جن کیخلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبرپختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے قیامِ امن ناگزیر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان پاکستان کی
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کا سرغنہ جمیل ہلاک
( احمد منصور )سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل مارا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا،دہشتگرد جمیل پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد جمیل 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی دہشتگردانہ کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق