پاکستان کو تین بار ضرب لگائی ،آپریشن سندور‘‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی کادعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلابھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان سے شکست کی ہزیمت پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتےہوئے کہاہے کہ آپریشن سندور‘‘ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم نے پاکستان کے گھر کے اندر تین بار ضرب لگائی ہے۔
سکم میں ایک عوامی اجتماع سے آن لائن خطاب کرتےہوئے مودی نے دعویٰ کیاکہ پہلگام حملے میں دہشت گردوں نے صرف بھارت کو نہیں بلکہ پوری انسانیت کو نشانہ بنایا، بھارت نے پاکستان اور دہشت گردوں کو آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایک واضح پیغام بھیجتے ہیں، مایوس پاکستان نے ہمارے شہریوں اور فوجیوں پر حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان بے نقاب ہوا اور ہم نے ان کے ایئربیس تباہ کر دیے۔
انہوں نے کہاکہ سیاحت صرف تفریح نہیں بلکہ تنوع کا جشن ہے لیکن جو کچھ دہشت گردوں نے پہلگام میں کیا، وہ صرف بھارت پر حملہ نہیں تھا بلکہ انسانیت کی روح پر حملہ تھایہ بھائی چارے پر حملہ تھا۔ انہوں نے بھارتیوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت پہلے سے زیادہ متحد ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مودی پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامیاں کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام فالس فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف ہیں۔
ہندو اتنہا پسند جماعت کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے جب کہ فوجی طاقت کا کھوکھلا بیانیہ مودی کی سیاسی ہوس اور خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
مودی کی جعلی فتح کا بیانیہ دراصل بھارتی فوج کی ہزیمت اور کمزوری کا واضح اعتراف ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور میں ملک بھر نے بھارتی فوج پر فخر کیا اور میڈ ان انڈیا ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی بھارتی جنگی صلاحیت کی کمزوری چھپانے کے لیے میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کے جھوٹے دعووں تک محدود ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/n0v94vXM-jBGrqoj9.html
مودی سرکار آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے کے بجائے جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی سیاست کا ہتھیار، جھوٹی تشہیر اور انتخابی مہم کا ایندھن بنا ڈالا ہے۔
آپریشن سندور کی ناکامیوں نے بھارتی عسکری طاقت کے تمام کھوکھلے دعووں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ معرکہ حق میں پاکستانی افواج کی تاریخی فتح نے بھارت کی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔