سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ فیس بُک
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں علی شان سونی اور سردار احمد صغیر بھی شریک تھے۔
ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سردار تنویر الیاس خان، علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سردار تنویر الیاس نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کاز کے لیے قائدِ عوام شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں بے مثال ہیں۔
فریال تالپور نے سردار تنویر الیاس خان، علی شان سونی اور سردار احمد صغیر اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیراعظم بنے گا تو آزاد کشمیر کی عوام کی بے مثال ترقی و بہبود اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن النجار، سردار یعقوب خان، چوہدری محمد ریاض اور ضیاء القمر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی شان سونی اور سردار احمد صغیر پیپلز پارٹی میں شمولیت سردار تنویر الیاس خان
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شروع
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی ستائیسویں آئینی ترمیم سی ای سی اجلاس وی نیوز