سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ اہم پیشرفت پیر کے روز اُس وقت سامنے آئی جب سردار تنویر الیاس نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ضیاء لنجار اور دیگر اہم رہنما بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیے ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا
ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق، سردار تنویر الیاس کے ساتھ علی شان سونی اور احمد صغیر نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس جماعت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے عمران خان کے 2 چہرے ہیں جنہیں میں بے نقاب کروں گا، سردار تنویر الیاس
فریال تالپور نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت پارٹی کو مزید تقویت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزاد کشمیر کی ترقی نئی بلندیوں کو چھوئے گی، اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب بھی حقیقت میں بدلے گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پیپلزپارٹی سردار تنویر الیاس فریال تالپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلزپارٹی سردار تنویر الیاس فریال تالپور سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی پارٹی میں
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کیلیے درکار ووٹ؛ سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی
اسلام آباد:مجوزہ 27 ویں ترمیم کے لیے درکار ووٹوں کے تناظر میں ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔
کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے پاس ایوان بالا میں 20 نشستیں ہیں۔
سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی 4 نشستیں اورایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی ایک ایک سیٹ ہے۔ حکومتی بینچز پر بیٹھنے والے آزاد سینیٹرز میں سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر ، محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ ، اسد قاسم اور سینیٹر فیصل واوڈا شامل ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز سب سے زیادہ ہیں۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 14 ، اے این پی کی 3 نشستیں ہیں۔ ایک آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی اپوزیشن بینچوں پر موجود ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 آزاد سینیٹرز بھی ایوان بالا میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایک نو منتخب سینیٹر جلد حلف اٹھا لیں گے، تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک آزاد رکن مراد سعید نے ابھی حلف اٹھانا ہے۔
اپوزیشن بینچز پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے 7 سینیٹرز ہیں۔ اسی طرح اپوزیشن بینچز پر مجلس وحدت المسلمین کا ایک اور سنی اتحاد کونسل کا ایک رکن موجود ہے۔