خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک بہانہ تھا جس کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا، تمام قوتیں پارٹی اور چیئرمین کو ختم کرنے پر لگ گئیں۔ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی حکومتیں ختم کیں، بدقسمتی سے فیصلہ سازوں نے وقت پر انتخابات نہیں کروائے، آزاد کشمیر میں جنہوری قتل کے زریعہ ہماری دوتہائی حکومت ختم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طاقت اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہوتی ہے، جو بھی اس کا غلط استعمال کرتا ہے تاریخ ان کے انجام کی گواہ ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی پر بھرپور طاقت کے ساتھ دھاوا بولا گیا اور تمام قوتیں پی ٹی آئی اور بانی کو ختم کرنے پر لگ گئیں، دنیا کی تاریخ میں ایسا سیاسی جبر کسی نے نہیں دیکھا، یہ پاکستان کا وہ سیاہ باب ہے جو قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 8 فروری کو پارٹی ختم کرنے کے باوجود عوام نے ہم پر اعتماد کیا، پھر روالپنڈی کے کمشنر کا بیان بھی سب کے سامنے ہے، کے پی میں بھی منڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی جو عوام نے ناکام بنادی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو ختم کرنے کے لئے دو چیزیں ضروری ہیں، جب صوبہ دیوالیہ ہو جس کے لئے نگران حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، امن و امان کی صورتحال بھی قابو سے باہر تھی۔ صوبے میں امان و امان کی صورتحال تباہ کی گئی، جب صوبائی حکومت سازش کا شکار نہ ہوئی تو اب ہمارے آئینی و اخلاقی حق پر قدغن لگائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج تک کبھی نہیں دیکھا کہ گورنر نے بجٹ اجلاس نہ بلایا ہو، ۔بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی تاکہ بجٹ پاس نا ہو اور یہ معاشی ایمرجنسی کو بنیاد بنا کر خیبرپختونخوا کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ہم وفاق کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ صوبائی حکومت کو ختم کرنے کا حق صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو ختم کرنے بانی پی ٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی علی امین

پڑھیں:

آڈیو لیک کیس، علی امین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 

اسلام آباد:(نیوز دیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دینگے، اسپیکر کے پی اسمبلی
  • صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان
  • صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، کے پی حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان
  • لگتا ہے حکومت نے خود آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا،سہیل آفریدی
  • لگتا ہے کہ حکومت نے خود آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا،سہیل آفریدی
  • عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے: خیبرپختونخوا حکومت نے امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا
  • امن جرگہ طلب، صوبے میں عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دینگے،اسپیکر کے پی کے
  • آڈیو لیک کیس، علی امین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • بانی کا متبادل کوئی نہیں، پارٹی کے رہنما خود چمن کو جلانے میں لگے ہیں، عمران اسماعیل
  • نہ فارم 47 پر مذاکرات ہوں گے نہ اسٹیبلشمنٹ سے: عمران خان