ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے وفاقی بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو دو ٹوک الٹی میٹم دے دیا ہے۔
تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔
ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، اور اب 4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ ان کا مؤقف ہے کہ حکومت سے اس حوالے سے کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن ان کی بات سنی نہیں گئی۔
ٹرانسپورٹرز نے یاد دہانی کروائی کہ ان کا شعبہ ملکی معیشت میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے، جو جی ڈی پی میں 12.
یاد رہے کہ حالیہ بجٹ میں سروسز سیکٹر پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے، جس پر کراچی کے گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس میں سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں وفاقی حکومت سے مذاکرات کیے جائیں گے اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج اور ہڑتال کا آپشن استعمال کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ودہولڈنگ ٹیکس
پڑھیں:
ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز میں سے 81.01 فیصد پر ٹیکس اسٹمپ (محصولی مہر) موجود نہیں، جو کہ ایک بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی نشاندہی کرتا ہے۔
سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر باقاعدہ ٹیکس اسٹیمپ پایا گیا جبکہ 6.96 فیصد برانڈز ایسے تھے جو بیک وقت ٹیکس شدہ اور بغیر ٹیکس دونوں صورتوں میں دستیاب تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانونی سگریٹ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک متوازی غیر قانونی تقسیم کا نظام بھی سرگرم ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کرنے والوں کی جانچ پڑتال کے لیے اپنی ٹیم کو وسعت دے دی ہے تاکہ بڑے تضادات کا پتا لگایا جا سکے جہاں ٹیکس دہندہ نے جمع کرائے گئے گوشواروں میں بہت کم رقم ادا کی ہو۔