15سال سے زائد زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس صفر ہوگا، وزیر خزانہ نے بجٹ بحث سمیٹ دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ 15سال سے زائد رہائش کے لیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ زیرو ٹیکس ہوگا۔
اسپیکر قومی اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پر بحث سمیٹنے کا کہہ دیا۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کردیا، اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی کوشش کی، اسمبلی کا سیکیورٹی اسٹاف درمیان میں آگیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر پانچ کروڑ روپے سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری براہ راست نہیں کرسکے گا، ایک کمیٹی گرفتاری کی منظوری دے گی
چوبیس گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت پر ایک کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ٹیکس لگایا گیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر چھ سے بارہ لاکھ تک ٹیکس پانچ فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے، بے انکم سپورٹ پروگرام پر بیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پندرہ سال سے زائد رہائش زیر استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، سولر پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد کم کردی ہے، کپاس پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی کاروبار کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، چوزوں پر فی چوزہ دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ
پنجاب حکومت کے حکم نامے کے مطابق سرکاری و نجی درس گاہوں میں 5 رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں۔ سینئر وزیر موحولیات اینڈ کلائمٹ چینج منصوبے کی نگرانی کریں گی، وزیرِ تعلیم اور وزیر لوکل گورنمنٹ کو ٹارگٹس سونپ دیئے گئے، 30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کچرا جمع کرنے کیلئے رَنگ دار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ پہلے مرحلے میں "سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس" پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی، پنجاب حکومت کے حکم نامے کے مطابق سرکاری و نجی درس گاہوں میں 5 رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں۔ سینئر وزیر موحولیات اینڈ کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی، رانا سکندر وزیرِ تعلیم اور ذیشان ملک وزیر لوکل گورنمنٹ کو ٹارگٹس سونپ دیئے گئے، 30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔
اس حوالے سے یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا اور رنگ دار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے، الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی، سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونے والا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔ سُرمئی (گرے) رنگ میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی، لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کیلئے استعمال ہوں گے، جبکہ نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔
ان اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا، اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے۔ پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139) پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کیلئے رابطہ بھی کر سکتے ہیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) تعلیمی اداروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ای پی اے ٹیم درس گاہوں کا معائنہ بھی کرے گی، معیار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کو ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔