حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسکرین گریب
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کی حمایت کردی، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خواہشات تھیں جو ہم بجٹ میں حاصل نہیں کر سکے، چاہتے تھے کہ پی ایس ڈی پی میں جنوبی پنجاب کو پنجاب کا 30 فیصد حصہ دلایا جائے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم بیٹھ کر کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا: بلاول بھٹو زرداری بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے: بلاول بھٹو زرداریان کا کہنا تھا کہ چاہتے تھے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہم حکمت عملی بنائیں کہ دہشت گردوں کو ہرا سکیں، بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردوں پر خرچ کر رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کے مقامی عہدیداران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ساجد قریشی کو دیگر ارکان کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنائے۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں حامد عباسی، بابر محمود، جاوید اقبال، ڈاکٹر شکیل، علی رضا،امجد جاوید، جہانگیر خان، حمزہ عباسی، بدر ستی، راجہ تنویر، راجہ خالد، راجہ حفیظ اور سردار ندیم شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شامل ہو رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے عہدیداران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے راولپنڈی میں پی پی پی مزید مضبوط ہوگی۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ، پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، اگلا وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اوربلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے آواز اٹھائی ہے،حکومت کو عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص صوبہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
Post Views: 2