— فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پڑوسی ملک کے وزیر اعظم کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جسے ہم نے شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جس منصوبہ بندی پر عزہ میں عمل درآمد کیا، اسی منصوبے پر بھارت نے جموں و کشمیر میں عمل کیا، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کےلیے ہمدردی کا جذبہ اُجاگر ہوا۔ ہم کشمیر کی جدو جہد جاری رکھیں گے اور کشمیری عوام کو انصاف دلائیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اقوامِ متحدہ کے چاٹر کی خلاف ورزی ہے۔ اگر بھارت نے اس پر عمل کیا تو ہمیں ایک بار پھر جنگ کی طرف جانا ہوگا اور ہم ایک بار پھر بھارت کو جنگ میں شکست دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام: اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی بلا روک ٹوک جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کے بقول "اسرائیلی افواج کے غزہ میں مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت انسانیت کے ضمیر پر ایک دائمی زخم ہیں، جنہیں دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔"

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ "امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔"

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پاکستان کے بانیوں اور پارٹی کی شہید قیادت کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے بزرگوں نے وقار، انصاف اور امن پر مبنی وطن کا خواب دیکھا اور اس کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندی، غربت اور عدم مساوات امن کے لیے بڑے خطرات ہیں، جبکہ حقیقی امن صرف خاموشی یا جبر سے قائم نہیں کیا جا سکتا۔ "اس کے لیے سماجی انصاف، پسماندہ طبقات کا بااختیار بنانا اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔"

بلاول بھٹو زرداری نے عزم دہرایا کہ پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد ایک پُرامن، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کے لیے جاری رکھے گی، جو قائداعظم کے وژن کے مطابق ہو اور دنیا میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے۔

 

متعلقہ مضامین

  • برابری کی بنیاد پر پانی، تجارت، انسداد دہشت گردی پر مذاکرات چاہتے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات ممکن نہیں: وزیراعظم
  • اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان
  • معرکۂ حق و پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی: وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارت کو برابری کی بنیاد پر ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام: اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • مسئلہ کشمیر کے بغیر  بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم
  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • چین کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل
  • پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا(کل)بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان
  • آج بھی سمجھتا ہوں وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیےعالمی سطح پر اپیل کریں، بلاول بھٹو