پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ محرم میں پنجاب بھر میں1 لاکھ 10 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سیکورٹی کے لیے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کریں گے، دفعہ 144 نافذ ہوگی۔اجلاس میں صحت، خزانہ، داخلہ، خوراک سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز اور ریجنل پولیس افسران نے شرکت کی، جس میں سیکورٹی پلان کے تحت یکم سے 10 محرم سے قبل دوران محرم اور اس کے بعد کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا کہ علما اور امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی جبکہ اجلاس کو جلوسوں کے راستوں، مرمت و صفائی، بجلی کے تاروں، خراب ٹرانسفارمز سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا، محرم سے متعلق انتظامات اور سیکورٹی دستوں کی پیشگی مشق کی جاچکی ہے، سیف سٹی کیمروں سے مکمل نگرانی ہوگی، شہریوں کی رہنمائی اور جلوس کے شرکا کی سہولت کے لیے واضح نشانات آویزاں ہوں گے۔ مرکزی اور ضلعی کنٹرول رومز، ڈی جی پی آر میں فیک نیوز کی نگرانی کا مرکز بنا دیا گیا۔ایک ہی ڈیزائن کی سبیلیں لگیں گی اور شدید گرمی کے پیش نظر جلوسوں کے اوقات میں تبدیلی کی بھی تجویز ہے۔وزیر اعلیٰ نے سائے اور پانی کی فراہمی، فرسٹ ایڈ پوائنٹس کے قیام، فیلڈ اسپتال، کلینکس آن ویلز کی ہر وقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جلوس کے راستے میں پبلک ٹوائلٹس کے قیام، گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے اور ساتھ صفائی کا انتظام یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا کہ متبادل ٹریفک، پارکنگ مقامات اور خواتین پولیس اہلکاروں کی فراہمی کے انتظامات بھی کر لیے گئے۔ داتا صاحب اور گنج شکر کے عرس سمیت جھنگ اور دیگر اضلاع میں مذہبی تقریبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔خواتین پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران ذاتی موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرونز کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی ہوگی، سیکورٹی فورسز کے سوا اسلحہ پر مکمل پابندی ہوگی، جلوسوں کے داخلی مقامات پر چہروں سے شناخت کرنے والے کیمرے لگائے جائیں گے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محرم اسلامی کلینڈر کا مقدس مہینہ ہے اور وزیر اعلی مریم نواز نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے، شہریوں کے لیے سیکورٹی، سہولت اور صفائی کا بڑی عید کی طرح ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز کا ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
فوٹو سوشل میڈیا۔ پی ایم ایل اینوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں تجرباتی سفر کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کیلئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آ رہی ہے۔
اب لاہور میں چلے گی جدید ترین’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ مانیٹر کیا۔
انھوں نے ایس آر ٹی میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی رننگ چیک کی، رائےونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کےمطابق سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ترکیہ، چین، ابوظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سےچل رہی ہے، ایس آر ٹی میں 3 بوگیاں لگائی گئی ہیں، 4 کی گنجائش ہے، جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، جو ایک بار چارجنگ کے بعد 40 کلومیٹر سفر کر سکتی ہے، سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ میں ایئرکنڈیشنر سمیت دیگر سہولتیں موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایس آر ٹی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ ٹریفک میں بہتر ی بھی آئے گی۔