سلامتی کونسل اجلاس میں روس، چین اور پاکستان کی غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنے کا مسودہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سلامتی کونسل اجلاس میں روس، چین اور پاکستان کی غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنے کا مسودہ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو ہو گا، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے 15 رکنی باڈی میں مشرق وسطی میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد منظور کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سفارت کاروں نے بتایا کہ تینوں ممالک نے مسودے کے متن کو گردش میں لایا ہے اور ارکان سے کہا ہے کہ وہ پیر کی شام تک اپنے تاثرات پیش کریں۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ قرارداد پر کب ووٹنگ ہو سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے مطابق کسی بھی قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم نو ووٹ درکار ہوتے ہیں اور اسے منظور کرنے کے لیے امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اورچین میں سے کسی کا ویٹو نہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔امکان ہے کہ امریکہ اس مسودہ قرارداد کی مخالفت کرے گا، کیونکہ اس میں ایران کی جوہری تنصیبات اور دیگر تنصیبات پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے، تاہم متن میں امریکہ یا اسرائیل کا نام واضح طور پر شامل نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا دعوی امن جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے مطالبہ ٹرمپ کا دعوی امن جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے مطالبہ ہماری جنگ ایران سے نہیں، اسکے جوہری پروگرام سے ہے، نائب امریکی صدر جنگ کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں،ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل
پڑھیں:
پاکستان یورپی یونین کے مضبوط تعلقات عالمی سلامتی کیلئے اہم ، زرداری
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے قیمتی تعلیمی اور تحقیقی مواقع فراہم کرتے ہیں،پاکستان پاک۔یورپی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر رینا کیونکا کی پاک۔یورپی تعلقات کے فروغ میں خدمات کو سراہتے ہوئے سبکدوش ہونے والی یورپی یونین وفد کی سربراہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔