محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے احکامات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ڈسکوز کے چیئرمین، سی ای اوز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے تمام ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے پیش نظروزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے،ڈسکوز کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کے بھی احکامات دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورکو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ پر تعینات کیا جائے،محرم الحرام میں مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،صارفین، خصوصاً امام بارگاہوں اور مساجد کو کسی بھی شیڈولڈ مرمت یا ممکنہ لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں پیشگی آگاہ کریں۔اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ حساس مقامات پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،کسی بھی غیر متوقع گرڈ مسئلے کی صورت میں بیک اپ بجلی فراہم کی جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تکنیکی اور آپریشنل عملے کی 24/7 دستیابی کو یقینی بنایا جائے،تمام سطحوں پر مخصوص کنٹرول سنٹرز قائم کیے جائیں۔اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے،محرم الحرام کے سلسلے میں اقدامات کی رپورٹ پاور ڈویژن کو بھیجی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے نے کہا کہ کو یقینی کسی بھی
پڑھیں:
کراچی کا انفرا اسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے‘عبدالعلیم خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-15
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی آتا ہوں، مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ ایک بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا موجودہ انفرااسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش ہے، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے اور یہ سندھ کے عوام کے لیے ایم 6 اور ایم 10 موٹروے وفاقی حکومت کا تحفہ ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کریں گے، موٹرویز کی تکمیل سے کراچی پورٹ پورے ملک سے براہِ راست منسلک ہو جائے گا۔