امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک بیان دیا، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی اطلاع دی گئی۔
گروسی نے ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ فردوا تنصیب براہ راست متاثر ہوئی ہے، لیکن یہ تعین کرنا ممکن نہیں کہ یورینیم افزودگی کی سائٹ کس قدر متاثر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ، ایران کی فردوا، نطنز اور اصفہان میں تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے متعدد بار حملوں کا نشانہ بننے والی اصفہان کی جوہری تنصیب کو مزید نقصان پہنچا ہے۔
گروسی نے کہا کہ ایران کے جوہری نگران ادارے نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو مطلع کیا ہے کہ تین جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد، تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
گروسی نے بیان میں کہا کہ متعلقہ ممالک کو فوری طور پر سفارتی اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ دشمنانہ کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے، اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران میں جانچ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں... کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
امریکا کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر بھارت کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد نئی دہلی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو ’غیرمنصفانہ، غیرمناسب اور غیرمنطقی‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی جنگ: ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد، مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا
وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو ’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روسی تیل کی درآمد مارکیٹ کی ضروریات اور 1.4 ارب آبادی کی توانائی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا، یہ اضافی ٹیکس 27 اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر میں کہاکہ بھارت براہِ راست یا بالواسطہ طور پر روسی تیل درآمد کررہا ہے اور یہ اقدام روسی معیشت کو تقویت دے رہا ہے، جو کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
انہوں نے بھارت پر بھاری مقدار میں روسی تیل خریدنے اور اسے منافع کے لیے اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا الزام بھی عائد کیا۔
ٹرمپ نے مزید کہاکہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ روسی جنگی مشین یوکرین میں کتنے لوگوں کو قتل کررہی ہے۔ اس لیے میں بھارت پر عائد درآمدی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ کررہا ہوں۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی ملک نے اس اقدام پر جوابی کارروائی کی تو وہ اس حکم میں مزید ترمیم کرسکتے ہیں تاکہ اس کی افادیت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف برقرار، امریکی اپیلز کورٹ نے عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ مؤخر کردیا
ادھر روس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بہت سے ایسے بیانات سن رہے ہیں جو درحقیقت دھمکیاں ہیں اور مختلف ممالک کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے، ہم ایسے بیانات کو قانونی نہیں سمجھتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اضافی ٹیرف امریکی صدر بھارتی مفادات کا تحفظ ڈونلڈ ٹرمپ غیرمنصفانہ وی نیوز