راجن پور: کچے میں ڈاکو شاہد کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لوند 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے قریب پولیس چوکی فتح خیل پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت روح نیاز کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، محسن نقوی نے حملہ آور 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار روح نیاز کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور جرات سے حملہ کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکار نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔