ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے۔

قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اور دیگر رہنمائوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے گلے میں پی ٹی آئی کا مفلر ڈالا۔ میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوام کے پر زور مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا، منافقت کی سیاست کو بے نقاب کروں گا، میری پی ٹی آئی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں، انشا اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

قائم مقام چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میاں اعجاز حسین بھٹی اور مہر عبدالغفار کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، 24 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں، حکومت جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن عمران خان ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع، یہ کہاں سے آیا تھا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میاں اعجاز حسین بھٹی پی ٹی ا ئی میں میں شمولیت

پڑھیں:

ایشیا کپ: فخر زمان اور سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ  فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔

ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان  اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویز ہے تاہم  حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کےشکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان  ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی  میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان والی بات نہیں، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری ہیب سے ہی فٹنس مسائل سےجان چھڑا لیں گے۔

سلیکٹرز کو بھی یقین ہے کہ فخر زمان تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کا انحصار  ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہے، اگر میڈیکل پینل نے اجازت دی تو پھر فخر زمان کولازمی طورپر اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سلیکٹرز سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کے حامی ہیں، اس لیے ان کا نام ڈارون آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ سے واپس لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے بعد بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں سلمان مرزا نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتاہے۔

پاکستان، افغانستان اور یوا اے ای کی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں ہوگی جس کی تیاریوں کےلیے تربیتی کیمپ بیس اگست کو متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، عدالت نے جواب طلب کرلیا
  • اسلام آباد میں مساجد کو شہید کرنیکا فیصلہ عذاب الہٰی کو دعوت دینا ہے، کاشف سعید شیخ
  • آج شفافیت اور گڈ گورننس کیلئے افسوسناک دن ہے، رضا ربانی
  • شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان
  • نئی دہلی میں راہول گاندھی سمیت اپوزیشن کے متعدد رہنما گرفتار
  • نئی دہلی میں اپوزیشن مارچ، راہول گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار
  • بورے والا ،پولیس اور سی سی ڈی کا مشترکہ آپریشن، چار خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • الجزیرہ کے معروف صحافی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں شہید
  • سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے اظہار تعزیت
  • ایشیا کپ: فخر زمان اور سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا امکان