ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز بھٹی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے۔
قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اور دیگر رہنمائوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے گلے میں پی ٹی آئی کا مفلر ڈالا۔ میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوام کے پر زور مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا، منافقت کی سیاست کو بے نقاب کروں گا، میری پی ٹی آئی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں، ان شا اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
قائم مقام چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میاں اعجاز حسین بھٹی اور مہر عبدالغفار کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، 24 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں، حکومت جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن عمران خان ہیں۔
معرکہ حق میں اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میاں اعجاز حسین بھٹی پی ٹی ا ئی میں میں شمولیت
پڑھیں:
فیصل آباد: بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوفیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی۔ ملزم کے ساتھی فائرنگ کرکے اسے حراست سےچھڑوا کر فرار ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والا ملزم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرتا، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل سےزیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔