کوہلی کے ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔
سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا
دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں اور آئی پی ایل میں کھیلتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انکی اہلیہ انوشکا شرما نے شوہر کیلئے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے، وہ لڑائیاں جو کسی نے نہیں دیکھیں اور اس فارمیٹ کے لیے تمہاری غیر متزلزل محبت! میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی نے کرکٹ سے
پڑھیں:
مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
ویب ڈیسک: مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فوت یا شدید بیمارعازمین کےحوالے سے وزارت مذہبی امورکی پالیسی سامنےآگئی جس کے تحت کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی بھی دوسرا رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔
دستاویز کے مطابق مجبوری کی وجہ سےحج پرنہ جانے والاشخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے جب کہ بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینےکا بھی اختیارہوگا۔
جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف, 36 ادویات پر الرٹ جاری
دستاویز میں بتایاگیا ہےکہ رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانےکے لیے ٹھوس وجہ بتاناہوگی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج پر نہ جانےکی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کےہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دیناہوگی۔
Ansa Awais Content Writer