کوہلی کے ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔
سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں اور آئی پی ایل میں کھیلتے رہیں گے۔
ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انکی اہلیہ انوشکا شرما نے شوہر کیلئے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے، وہ لڑائیاں جو کسی نے نہیں دیکھیں اور اس فارمیٹ کے لیے تمہاری غیر متزلزل محبت! میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 4,009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔
بھارت 4,471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔