آسٹریلوی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے، بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی، بھارت واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 3 جون کو ہوگا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایل

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر سید عاصم منیر کو خراج تحسین

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹر پرتھوی شا کا مایوس ہوکر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ
  • نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل
  • (پاکستان بمقابلہ بھارت ) ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن ٹکراؤآج
  • ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
  • عثمان خواجہ کا غزہ سے یکجہتی کیلئے انٹرویو دینے سے انکار
  • وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر سید عاصم منیر کو خراج تحسین
  • عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دینے سے انکار
  • ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ فائنل، پاکستان اور بھارت جمعرات کو مدِ مقابل ہونگے
  • صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سراہا
  • (پاک، بھارت کشیدگی) شاہ رخ خان کی فرنچائز میں پاکستانی کرکٹر شامل