پی ایس ایل 10کے باقی میچز کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔
دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ براڈکاسٹرز کو دو وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔ پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔جس کے بعد چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے۔ چینی پلیئر کو صبح محمد آصف نے شکست دی جبکہ شام کو جرمنی کے ایلیکذنڈر وداو نے ہرایا۔لیانگ زیالونگ گروپ کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے جبکہ گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی کے وداو نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی ہے۔گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ آج ایلکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ 3،3 پلیئرز کے ہر گروپ سے 2،2 پلیئر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔