ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پنجاب یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق 9 اور 10 مئی 2025 کو ملتوی ہونے والے تمام پیپرز مورخہ 14 اور 15 مئی 2025 کو ہوں گے ۔ اس کے علاوہ 9 مئی 2025 بروز جمعہ کو ملتوی ہونے والے سیکنڈ ٹائم کے پیپرز کی ٹائمنگ 2:30 تا 5:30 تھی، اس لیے 14 مئی 2025 بروز (صرف) بدھ کو سیکنڈ ٹائم ہونے والے پیپرز کی ٹائمنگ بھی 2:30 تا 5:30 ہوگی۔
ترجمان کا کہن ہے کہ مارننگ ٹائم ( صبح 9 تا 12) کے پیپرز اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ 15 مئی بروز جمعرات کو ہونے والے پیپرز اپنے مقررہ وقت (9 تا 12 اور 2 تا 5 پر ہوں گے.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہونے والے
پڑھیں:
لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔مشعال ملک
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔