چین اور امریکہ نے محصولات میں نمایاں کمی پر اتفاق کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
چین اور امریکہ نے محصولات میں نمایاں کمی پر اتفاق کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین اور امریکہ کےدرمیان جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک نے 14 مئی 2025 سے پہلے جن اقدامات کو اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے جو اقدامات اختیار کئے جائیں گے،
ان میں اول یہ کہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر میں چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خود اختیار علاقے اور مکاؤ خوداختیار علاقے کی مصنوعات ) پر عائد محصولات میں ترمیم کی جائے گی ، جس میں ابتدائی 90 دنوں میں 24فیصد ٹیکس کا نفاذ معطل کیا جائے گا جبکہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق 10فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔ دوم یہ کہ چینی مصنوعات پر 8 اور 9 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر میں عائد اضافی ٹیکس کو ختم کیا جائےگا۔مشترکہ بیان کے مطابق چین کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے جائیں گے، ان میں اول یہ کہ محصولات میں ترمیم کی جائےگی ،
جس میں ابتدائی 90 دنوں میں امریکی مصنوعات پر عائد 24فیصد ٹیکس کا نفاذ معطل کیا جائے گا، جبکہ ان مصنوعات پر باقی 10فیصد ٹیکس برقرار رہے گا اور چین کے ٹیکس کمیشن کی جانب سے 2025 کےاعلامیہ نمبر 5 اور 6 کے تحت ان مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس کو ختم کیا جائےگا۔دوم یہ کہ 2 اپریل 2025 سے امریکا کے خلاف کئے گئے غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا ختم کیا جائےگا۔ان اقدامات کے نفاذ کے بعد، چین اور امریکا ایک میکانزم قائم کریں گے تاکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بات چیت جاری رکھی جا سکے ۔ ضرورت کے مطابق،فریقین متعلقہ اقتصادی و تجارتی امور پر عملی سطح پر بات چیت کر سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، وائٹ پیپر سی جی ٹی این اور تین لاطینی امریکی تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ سروے کے نتائج کا اجراء چین پاک انسداد آفات سرگرمیوں نے جنوب- جنوب تعاون کے لیے “چین پاک حل” پیش کیا ، چینی میڈیا چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نائب وزیراعظم چین امریکہ مذاکرات میں عملی پیشرفت اور اہم اتفاق رائے طے پا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محصولات میں چین اور
پڑھیں:
سلامتی کونسل کا غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر ہنگامی اجلاس
سلامتی کونسل کا غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر ہنگامی اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر فوجی قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد ایک ہنگامی کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اس ہنگامی اجلاس کی درخواست سلامتی کونسل کے یورپی مستقل اور غیر مستقل ارکان برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، یونان اور سلووینیا نے کی تھی،
جسے امریکہ کے علاوہ کونسل کے تمام ارکان کی حمایت حاصل تھی۔مذکورہ پانچ یورپی ممالک نے اجلاس سے قبل ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کے منصوبے کی مذمت کی اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس منصوبے کو منسوخ کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کے الحاق یا آبادکاریوں کو وسعت دینے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ صرف شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے گا اور مزید غیر ضروری تکلیف کا باعث بنے گا۔ پانچ یورپی ممالک نے تنازع میں شامل دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مستقل جنگ بندی نافذ کریں،
تمام قیدیوں کو رہا کریں اور “دو ریاستی حل”کو فعال طور پر آگے بڑھائیں۔ چین کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب فو چھونگ نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کی ملکیت ہے اور فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے، غزہ کی آبادی اور علاقائی ساخت میں کسی بھی تبدیلی لانے کی کوشش کو سختی سے مسترد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ تنازع کو بڑھانے والے اقدامات فوری طور پر بند کرے اور غزہ میں فوجی کارروائیاں روک دے۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے فریقوں پر اہم اثر رکھنے والے ممالک کو غیر جانبدارانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے اور جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے فلپائنی بحری جہازوں کو جزیرہ ہوانگ یئن کے قریب پانیوں سےنکالنے کے اقدامات چین کے فلپائنی بحری جہازوں کو جزیرہ ہوانگ یئن کے قریب پانیوں سےنکالنے کے اقدامات چین کے پانچ نیشنل پارکس کے لئے حقوق کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی انصاف صرف دلوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے عمل میں لانے کی ضرورت ہے، رپورٹ الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات، دہلی پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کو اپنی کمپنی سے کتنی تنخواہ ملتی ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم