data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27 ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے انکشافات کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ فارم 47 کے ذریعے ملک پر جعلی قیادت مسلط کرنے والے اب مجوزہ ترمیم کے ذریعے سندھ کی وحدت وسائل اور صوبائی خود مختاری پر حملہ آور ہیں۔ وکلا جمہوریت کی دعویدار پارٹیوں اور سول سوسائٹی سمیت جمہوریت پسند لوگوں کو 27 ترمیم کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ابھی 26ویں ترمیم کے زخم ختم نہیں ہوئے تو 27 ویں ترمیم کے ذریعے قومی وحدت اور چھوٹے صوبوں کی محرومیوں میں اضافہ اور وسائل پر قبضے کی سازش کی جارہی ہے، لگتا ہے حکمرانوں نے مشرقی پاکستان سے سبق نہیں سیکھا۔ 21 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع عام مایوسی کے ماحول میں امید کی کرن ثابت ہوگا۔ کراچی کشمور لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع لاڑکانہ کے ہر سطح کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ امیر ضلع ایڈووکیٹ نادر علی کھوسہ، قیم ذیشان عابد، مقامی امیر رمیز راجا شیخ ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کوئی بھی قانون سازی عوامی مسائل اور ملکی مفاد میں ہونی چاہیے مگر افسوس کی بات ہے کہ یہاں پر محض اپنے ذاتی مفادات، اقتدار کو طول دینے اور شخصی آمریت کو برقرار رکھنے کے لیے رات کے اندھیرے اور بند کمروں میں بیٹھ کر کی جاتی ہے ،بدقسمتی سے اس وقت فارم 47کی بنیاد پر پارلیمنٹ میں موجود لوگوں اور مقتدر قوتوں نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بناکر رکھ دیا ہے، معیشت کی ترقی، بیروزگاری،مہنگائی، کرپشن اور غربت کے خاتمے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی جاتی۔پیپلزپارٹی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ ملک میں جمہوری اصولوں کی پاسداری،صوبائی حقوق اور وفاقی ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کیا لیکن موجودہ قیادت مکمل طور پر طاقتور حلقوں کے سامنے ہتھیار ڈال کر ملک کو 73کے متفقہ آئین سے محروم، عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت اور ملک میں اظہار رائے کی آزادی،پرامن احتجاج اور اختلاف کو ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی صوبوں اور عوام کے حقوق پر براہ راست حملہ ہے ۔ جماعت اسلامی ملک میں جمہوری اصولوں کے فروغ،عدلیہ کی آزادی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور ’’بدل دو نظام اجتماع عام‘‘ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریںگے، ذمے داران اجتماع عام میں عوام خصوصاًنوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش اور ڈور ٹوڈور مہم چلائیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترمیم کے ملک میں کے لیے

پڑھیں:

بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔

قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دوران پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے حق جواب میں  کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پُرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ؛ بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت خود جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج اسی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ قراردادوں کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔  ایک طرف سیاسی آزادی ہے، دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے بے اعتنائی کا مظہر ہے۔

پاکستانی مندوب نے حق جواب میں کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے؛ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد حقیقی ہے۔

قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ بھارت میں ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا رنگ دے دیا ہے، جبکہ اقلیتیں امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دی۔ جنوبی ایشیا میں امن کا راستہ انکار یا ہٹ دھرمی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری سے ہو کر گزرتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے معاہداتی وعدے پورے کرے اور جموں و کشمیر تنازع کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن