بانی پی ٹی آئی و کارکنان کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16 جون تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔
دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی اسٹیٹس ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی توڑ پھوڑ کے
پڑھیں:
معمار شاپنگ مال پرچھاپے کیخلاف دکاندار سراپااحتجاج بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-8
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فیروز آباد تھانے کی حدود میں واقع طارق روڈ ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں کسٹمز حکام نے اسمگل شدہ کپڑوں اور غیر قانونی اشیاء کی اطلاع پرمعمار شاپنگ مال میں چھاپہ مارا تو دکانداروں نے سخت مزاحمت کی۔ اس دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد دکانداروں نے طارق روڈ سگنل پر احتجاج شروع کردیا۔ دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے منی ٹرک کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق مشتعل دکانداروں نے کسٹمز کے خلاف نعرے بازی کی اور ایک منی ٹرک کو آگ لگا دی۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق کم از کم دو مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں رہیں۔اطلاع ملتے ہی رینجرز ابھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، رینجرز نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا، جبکہ کسٹم حکام کی جانب سے کارروائی اسمگل شدہ سامان کے خلاف جاری ہے۔