بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ جنید اکبر پی اے سی
پڑھیں:
آئی سی سی اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے بھی اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔